ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی نے اقتصادی بحران کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا

پرینکا گاندھی نے اقتصادی بحران کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا

Tue, 17 Sep 2019 19:32:27    S.O. News Service

نئی دہلی،17/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک کی معیشت میں سست روی کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ منگل کو انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت صرف اپنی ذمہ داری سے بچنا چاہتی ہے۔پرینکا گاندھی نے اسے لے کر ایک ٹویٹ بھی کیا انہوں نے لکھا کہ بی جے پی حکومت سے بس اتنا ہی کہنا ہے کہ آپ جو ادھر ادھر کی بات کرکے اپنی ذمہ داری سے بچنا چاہتے ہو یہ مشکل ہو جائے گا۔لوگ دیکھ رہے ہیں۔ایک اور کمپنی پر پڑی مندی کی مار اور لوگ ہوں گے بے روزگار۔پرینکا گاندھی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر کو بھی شیئر کیا ہے جس میں مہندرا اینڈ مہندرا کے پلانٹ میں 17 دنوں تک کسی بھی قسم کی مینوفیکچرنگ نہیں ہوگی۔ ایسے بہت سے کئی لوگوں کی چھٹی ہونے کی بات کہی گئی جارہی ہے۔ بتا دیں کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر سست معیشت اور بے روزگاری کو لے کر حملہ بولا ہو۔اس سے پہلے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کے بے روزگار نوجوانوں کو لے کر دیے گئے بیان پر پرینکا گاندھی نے کہا تھاانہوں نے کہا تھا کہ منتری جی 5 سال سے زیادہ آپ کی حکومت رہی ہے۔روزگار پیدا نہیں ہوئے۔ جو روزگار تھے وہ حکومت کے ذریعہ لائے گئے اقتصادی بحران کی وجہ سے ختم ہورہے ہیں۔ نوجوان راستہ تلاش کر رہے ہیں کہ حکومت کچھ اچھا کرے۔آپ شمالی ہندوستانیوں کی توہین کرکے بچ نکلنا چاہتے ہیں۔یہ نہیں چلے گا۔حالانکہ اپنے بیان پر فضیحت ہونے کے بعد سنتوش گنگوار نے صفائی دی ہے۔سنتوش گنگوار نے کہاکہ میں نے جو کہا تھا اس کا الگ مطلب تھا۔ملک میں قابلیت کی کمی ہے اور حکومت نے اس کے لئے مہارت کی ترقی کی وزارت بھی کھول دی ہے۔ اس وزارت کا کام کام کے حساب سے بچوں کو تعلیم یافتہ کرنا ہے


Share: